دالبندین سے  علی احمد مینگل کی رپورٹ کے مطابق،بلوچستان عوامی پارٹی رخشان ڈویژن کے آرگنائزر و صوبائی، کوآرڈینیٹر میر اعجاز خان سنجرانی کی ہدایت پر، پاک فوج کی حمایت میں، دالبندین بازار میں ایک تاریخی کار ریلی نکالی گئی، جو کہ یار محمد زئی ہاوس داود آباد سے برآمد ہوئی، ریلی کی قیادت بلوچستان عوامی پارٹی کے ضلعی صدر، میر اسفند یار خان یار محمد زئی نے کی ریلی میں باپ پارٹی کے رہنماؤں کے علاوہ ،خان سنجرانی پینل کے معتبرین نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی، شرکاء نے مختلف شاہراہوں سے گزرنے کے دوران پاک فوج کے حق میں زبردست نعرے بازی کی ہے ، اس موقع پر باپ پارٹی کے ضلعی، صدر میر اسفند یار خان، یار محمد زئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام 9 مئی کے گھناونے حرکات کو ہر گز نہیں بھولتے، ہم اپنے پاک فوج کے ساتھ ہیں پاک فوج کی لازوال قربانیوں پر ہمیں فخر ہے ،میر اسفند یار خان یار محمد زئی نے کہا کہ اپنی سیاسی مقاصد کے حصول کی ،خاطر ملک دفاع کرنے والے سپوتوں کے خلاف زبان درازی ہر گز برداشت نہیں کریں گے۔