مریم نواز نے عمران خان کی رہائی پر سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو منصب چھوڑ کر پی ٹی آئی جوائن کرنے کا مشورہ دے دیا
لاہور: مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے عمران خان کی رہائی پر سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو منصب چھوڑ کر پی ٹی آئی جوائن کرنے کا مشورہ دے دیا۔ سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’چیف جسٹس صاحب کو آج قومی خزانے کے 60 ارب ہڑپ کرنے والے واردتیے کو مل کر بہت خوشی ہوئی اور اس سے بھی زیادہ خوشی انہیں اس مجرم کو رہا کرکے ہوئی‘۔ چیف جسٹس صاحب کو آج قومی خزانے کے 60 ارب ہڑپ کرنے والے وارداتیے کو مل کر بہت خوشی ہوئی اور اس سے بھی زیادہ خوشی انھیں اس مجرم کو رہا کر کے ہوئی۔ ملک کی اہم ترین اور حساس تنصیبات پر حملوں کے سب سے بڑے ذمہ دار چیف جسٹس ہیں جو ایک فتنہ کی ڈھال بنے۔ مریم نواز نے کہا کہ ’ملک کی اہم ترین اور حساس تنصیبات پر حملوں کے سب سے بڑے ذمہ دار چیف جسٹس ہیں جو ایک فتنہ کی ڈھال بنے ہوئے ہیں اور ملک میں لگی آگ پر تیل چھڑک رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپ چیف جسٹس کا منصب چھوڑ دیں اور اپنی ساس کی طرح تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلیں۔



































Visit Today : 467
Visit Yesterday : 541
This Month : 15231
This Year : 63067
Total Visit : 168055
Hits Today : 1729
Total Hits : 863912
Who's Online : 5





















