پی ٹی آئی کا عمران خان کی رہائی کا حکم دینے پر سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم
bbc news urdu نے Thursday، 11 May 2023 کو شائع کیا.
لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دینے اور رہائی کا حکم دینے پر سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ پی ٹی آئی ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتی ہے اور قیادت مشاورت کے بعد اگلا سیاسی لائحہ عمل طے کرے گی۔ ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف پرامن سیاسی جدوجہد پر یقین رکھتی ہے اور امید کرتی ہے کہ تمام ادارے سپریم کورٹ کے احکامات پر سختی سے عمل کرتے ہوئے چئیرمین عمران خان کی سیکیورٹی کا خیال رکھیں گے۔
ٹیگز:-



































Visit Today : 450
Visit Yesterday : 541
This Month : 15214
This Year : 63050
Total Visit : 168038
Hits Today : 1548
Total Hits : 863731
Who's Online : 4





















