سیکریٹری حضور بخش گبول نے برتھ سرٹیفکیٹ کا ایک ہزار روپیہ ریٹ مقرر کردیا
میرپور ماتھیلو(نمائندہ بی بی سی ) میرپور ماتھیلو سٹی ون یونین کونسل پر تعینات سیکریٹری حضور بخش گبول نے برتھ سرٹیفکیٹ کا ایک ہزار روپیہ ریٹ مقرر کردیا ہزار روپیہ نہ دینے والے شہریوں کو دفتر کے چکر کٹوائے جاتے ہیں شہریوں نے ڈی سی گھوٹکی اور اعلا حکام سے نوٹس لینےکا مطالبہ کردیا ہے اس سلسلے میں شہریوں کا کہنا ہے کہ برتھ سرٹیفکیٹ یونین کونسل سیکریٹری کو مفت جاری کرنا چاہیئے لیکن سیکریٹری حضور بخش گبول نے برتھ سرٹیفکیٹ کا پانچ سو سے ایک ہزار ریٹ مقرر کر رکھا ہے بیواہ عورتوں یتیم بچوں سے بھی پانچ سو سے ایک ہزار فیس کے مد میں لے کر سرٹیفکیٹ جاری کر رہا ہے سماجی رہنمائوں لاء اینڈ جسٹس فائونڈیشن کے چیئرمین ایڈوکیٹ ہائی کورٹ سندھ ریاض احمد نے کہا ہے کہ ڈی سی گھوٹکی فوری طور پر ضلع بھر کی یوسیز میں سیکریٹریز کی جانب سے عام شہریوں سے کی جانے والی لوٹ مار کا نوٹس لے کر فیس خٹم کی جائے اور مفت برتھ سرٹیفکیٹ جاری کیئے جائیں



































Visit Today : 402
Visit Yesterday : 541
This Month : 15166
This Year : 63002
Total Visit : 167990
Hits Today : 1005
Total Hits : 863188
Who's Online : 2





















