شاہ محمودقریشی کی گرفتاری کی تردید ، شاہ محمود قریشی اسلام آباد میں پارٹی رہنماوں کے ہمراہ موجودہیں : مسرت جمشید چیمہ
bbc news urdu نے Wednesday، 10 May 2023 کو شائع کیا.
لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے وائس چیئرمین شاہ محمودقریشی کی گرفتاری کی تردید کردی ہے۔ پی ٹی آئی رہنما مسرت جمشید چیمہ کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی اسلام آباد میں پارٹی رہنماوں کے ہمراہ موجودہیں، ان کو گرفتار نہیں کیا گیا، ان کی گرفتاری کی خبر جھوٹی ہے۔ واضح رہے کہ معروف صحافی عمران ریاض خان نے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی گرفتار ہوگئے ہیں۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے دعویٰ کیا کہ شاہ محمود قریشی صاحب کسی بھی احتجاج کا حصہ بنے بغیر گرفتار ہوگئے۔دوسری جانب اجمل جامی نے بھی کہا تھا کہ شاہ محمود قریشی کے گرفتار ہونے کی متضاد اطلاعات ہیں ۔اس سے قبل اسد عمر کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے ، انہیں اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتار کیا گیا تھا۔
ٹیگز:-



































Visit Today : 450
Visit Yesterday : 541
This Month : 15214
This Year : 63050
Total Visit : 168038
Hits Today : 1546
Total Hits : 863729
Who's Online : 3





















