خیبرپختونخوا کے تمام ہسپتالوں میں صحت کارڈ پر علاج بند کر دیا گیا
bbc news urdu نے Wednesday، 19 April 2023 کو شائع کیا.
پشاور: خیبرپختونخوا کے تمام ہسپتالوں میں صحت کارڈ پر علاج بند کر دیا گیا ہے۔ انشورنس کمپنی نے صحت کارڈ پلس پر ہسپتالوں میں داخلے بند کر دئیے ہیں، تمام پینل ہسپتالوں، صحت کارڈ کے ہیڈ آف فیسلیٹیشن اور ڈسٹرکٹ میڈیکل آفیسرز کو مراسلہ جاری کر دیا گیا۔ مراسلے کے مطابق صحت کارڈ پلس کے تحت ہسپتالوں میں داخلوں پر عارضی پابندی لگائی ہے، 20 اپریل سے پینلز پر موجود تمام ہسپتالوں میں تاحکم ثانی نئے داخلے بند رہیں گے۔ نئے حکم نامے کے مطابق ہسپتالوں میں قائم صحت سہولت کارڈ کے ہیلتھ ڈیسک بند رہیں گے، ہیلتھ فیسلیٹیٹرز، ڈسٹرکٹ میڈیکل آفیسرز اور صوبائی میڈیکل آفیسر کلیم کی تیاری کیلئے موجود ہوں گے۔
ٹیگز:-




































Visit Today : 435
Visit Yesterday : 541
This Month : 15199
This Year : 63035
Total Visit : 168023
Hits Today : 1403
Total Hits : 863586
Who's Online : 4





















