سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ نے پارٹی عہدے سے ہٹائے جانے پر اپنا ردعمل دے دیا
bbc news urdu نے Tuesday، 11 April 2023 کو شائع کیا.
لاہور: سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ نے پارٹی عہدے سے ہٹائے جانے پر اپنا ردعمل دے دیا ہے۔ لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ انہیں کسی عہدے یا سند کی ضرورت نہیں ہے، وہ ذوالفقارعلی بھٹو اور بےنظیر بھٹو کے پیروکار ہیں۔ سابق گورنر کا کہنا تھا کہ انہیں کس نے عہدے سے ہٹانا ہے؟وہ پیپلزپارٹی کا حصہ ہیں، اب بچے جوان ہوگئے ہیں ٹھیک ہے ان کا حق ہے انہوں نے کہا کہ وہ 15 اپریل کو گول میز کانفرنس کرنے جارہے ہیں جس میں ملک کےنامور وکلا شامل شرکت کریں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی پالیسیوں کی مسلسل خلاف ورزی پرسینئر رہنما لطیف کھوسہ کو صدر پیپلزپارٹی وکلاء ونگ کے عہدے سے ہٹا دیا تھا۔
ٹیگز:-




































Visit Today : 459
Visit Yesterday : 541
This Month : 15223
This Year : 63059
Total Visit : 168047
Hits Today : 1642
Total Hits : 863825
Who's Online : 2





















