چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی تین دن میں دوسری اہم ملاقات
bbc news urdu نے Tuesday، 11 April 2023 کو شائع کیا.
اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی تین دن میں دوسری اہم ملاقات ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے درمیان اہم ملاقات آدھے گھنٹے تک جاری ہے، جس میں ہونے والی مشاورت کے بعد ہی جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پارلیمنٹ کے اجلاس میں شرکت کے حوالے سے اپنا وضاحتی بیان جاری کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ججز کے درمیان ہفتہ وار تعطیل کے دوران بھی طویل ملاقات ہوئی تھی۔ قبل ازیں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اسمبلی اجلاس میں شرکت کے حوالے سے وضاحتی بیان جاری کیا۔ جس میں انہوں نے بتایا کہ سیاسی تقاریر کے بعد پارلیمنٹ میں گفتگو کرنے کی اجازت مانگی اور پھر اُن تمام باتوں سے لاتعلقی اختیار کی۔
ٹیگز:-


































Visit Today : 480
Visit Yesterday : 541
This Month : 15244
This Year : 63080
Total Visit : 168068
Hits Today : 1814
Total Hits : 863997
Who's Online : 4





















