اسلام آباد:  وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے، اجلاس میں موجود تمام سرکاری افسران کو باہر نکال دیا گیا ہے۔  وزیر اعظم کی زیر صدارت ہونیوالے اجلاس میں انتخابات میں التواء سے متعلق کیس کے مختلف پہلوؤں پر غور کیا جارہا ہے۔ اجلاس میں شہباز شریف کے علاوہ رانا ثنااللہ ، اسحاق ڈار اور اعظم نذیر تارڑ سمیت دیگر وزراء شریک ہیں جبکہ اجلاس میں موجود تمام سرکاری افسران کو باہر نکال دیا گیا ہے۔