سپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے تحریک انصاف کے 35 ارکان کے استعفے منظور کرلیے
اسلام آباد:سپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے تحریک انصاف کے 35 ارکان کے استعفے منظور کرلیے۔انہوں نے تصدیق کی کہ انہوں نے تحریک انصاف کے 35 ارکان کے استعفے منظور کرلیے ہیں۔ جن ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور کیے گئے ان میں شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک، قاسم سوری، اسد قیصر، علی امین گنڈا پور، نورالحق قادری، عطااللہ ، راجہ خرم نواز، عمران خٹک، شیخ رشید، مراد سعید، عمرایوب خان، شہریار آفریدی ، منصور حیات خان، فواد احمد، ثنا اللہ خان مستی خیل ،علی نواز اعوان،صداقت علی خان،عطا اللہ،ثنا اللہ خان مستی خیل ،غلام سرور خان، شیخ راشد شفیق و دیگر شامل ہیں۔اس کے علاوہ حماد اظہر، آفتاب حسین صدیقی، سید علی حیدر زیدی،شفقت محمود، عامر ڈوگر ، شاہ محمود قریشی، زرتاج گل، فہیم خان،عالیہ حمزہ،کنول شوذب،زرتاج گل، سیف الرحمان، عالمگیر خان،علی امین خان، علی زیدی، محمد اسلم خان ،محمد نجیب ہارون کے استعفے بھی منظور کرلیے گئے ہیں۔الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے قومی اسمبلی کے 35 اراکین کو ڈی نوٹیفائی کر دیا۔



































Visit Today : 453
Visit Yesterday : 541
This Month : 15217
This Year : 63053
Total Visit : 168041
Hits Today : 1576
Total Hits : 863759
Who's Online : 2





















