ملتان(صفدربخاری سے) چائلڈ پروٹیکشن بیورو آفس میں بچوں کے تحفظ اور حقوق کے حوالے سے آگاہی سیشن ، بچوں سے غیر نصابی سرگرمیاں کروائی گئیں ، چئیر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی ہدایت پر بچوں کے تحفظ اور حقوق کے حوالے سے آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا آگاہی سیشن کا اہتمام چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور سماجی تنظیم سرچ فار جسٹس کے اشتراک سے چائلڈ پروٹیکشن بیورو آفس میں کیا گیا آگاہی سیشن میں ڈسٹرکٹ انچارج چائلڈ پروٹیکشن بیورو شفاعت ظفر، منیجر سی پی آئی گلشن اسلم بیورو میں رہائش پذیر بچوں سکول ٹیچرز اور سٹاف نے شرکت کی سماجی تنظیم سرچ فار جسٹس سے عشرت شفیع نے بچوں کو تحفظ اور حقوق کے حوالے سے آگاہی دی سیشن کے دوران بچوں سے غیر نصابی سرگرمیاں بھی کروائی گئیں چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں رہائش پذیر بچوں نے نظمیں کہانیاں لطیفے سنائے اور مختلف ڈرائنگ بنائیں بچے آگاہی سیشن کے دوران غیر نصابی سرگرمیوں سے خوب لطف اندوز ہوئے اس موقع پر ڈسٹرکٹ انچارج شفاعت ظفر نے کہا کہ چئیر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی ہدایت پر ادارے میں رہائش پذیر بچوں کی مثبت کردار سازی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ بچوں کے ساتھ غیر نصابی سرگرمیاں کرنے کا مقصد ادارے میں رہائش پذیر لاوارث بے آسرا بچوں کو صحت مندانہ سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنا ہے تاکہ یہ بچے بھی معاشرے میں اپنا مفید کردار ادا کر سکیں