ملتان میں جدید Energized Fitness Pavilion کا افتتاح ،، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی اور علی حیدر گیلانی کی شرکت
ملتان : چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی اور ممبر صوبائی اسمبلی سید علی حیدر گیلانی نے سٹی سنٹر کے چیئرمین زبیر کھوکھر اور عذیر کھوکھر کے ہمراہ Energized Fitness Pavilion کا باقاعدہ افتتاح کیا افتتاح کے بعد انہوں نے فٹنس پویلین کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا اور وہاں فراہم کی جانے والی جدید سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا اس موقع پر چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ صحت مند معاشرہ ہی ترقی کی بنیاد ہوتا ہے، اور اس طرح کے جدید فٹنس مراکز نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ نجی شعبے کی جانب سے صحت اور فٹنس کے فروغ کے لیے کیے جانے والے اقدامات قابل تحسین ہیں ممبر صوبائی اسمبلی سید علی حیدر گیلانی نے بھی اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے منصوبے نوجوانوں کو صحت مند اور متحرک طرزِ زندگی اپنانے کی ترغیب دیتے ہیں، جو کہ معاشرے کی مجموعی بہتری کے لیے نہایت ضروری ہے تقریب میں مرزا خالد بیگ، ملک اویس بھپلا، محمد نعیم خان، ملک اویس بوسن اور معززین شہر، کاروباری شخصیات اور فٹنس سے وابستہ افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔




































Visit Today : 333
Visit Yesterday : 458
This Month : 8063
This Year : 55899
Total Visit : 160887
Hits Today : 6867
Total Hits : 740085
Who's Online : 5




















