کراچی :  متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) نے کل کے بلدیاتی الیکشن میں بھرپورحصہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔  ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وعدے پورے نہ ہونے پر وفاقی اور سندھ حکومت سے ناراضی برقرار ہے۔ حکومت سے ناراضٰ کے باوجود بلدیاتی الیکشن میں حصہ لیا جائے گا۔ ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے وفاقی وزرا امین الحق، فیصل سبزواری اور معاون خصوصی صادق افتخار کو کام سے روک دیا اور کہا ہے کہ پارٹی ہدایات تک وزرا اور معاونین خصوصی کام نہیں کریں گے۔