ملتان : جنوبی پنجاب کے خطہ سے تعلق رکھنے والے معروف سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری عدنان نے نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کر دیا ہے پارٹی کے نام اور منشور پر دوست واحباب سے صلاح مشورے جاری ہیں انشاء اللہ 15 فروری کو باقاعدہ طور پر پارٹی کا نام اور منشور کا اعلان کیا جائے گا یہ بات انہوں نے مقامی ہوٹل میں میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا چوہدری عدنان نے مزید کہا کہ سندھ،بلوچستان اور کے پی کے میں دورے اور دوست واحباب سے ملاقات کے بعد پنجاب اور جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے سیاسی و سماجی رہنماؤں سے رابطوں کا آغاز کردیا گیا ہے کیونکہ عوام تینوں بڑی سیاسی جماعتوں مسلم لیگ ن ،پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی نے عوام کو مایوس کیا اور اب وہ عوامی سطح پر اعتماد کھو چکی ہیں نئی سیاسی جماعت میں ملک بھر کے طلبہ ،مزدور،کسان،وکلاء کے نمائندوں اور مڈل کلاس کی شرکت کو بھرپور یقینی بنائیں گے ادیب،دانشوروں کی بھی حمایت حاصل کریں گے جن جمہوریت اور ترقی پسند رہنماؤں نے گوشہ نشینی اختیار کی ہوئی ہے ان سے بھی رابطہ کیا جائے گا نئی سیاسی جماعت کا یہ بھی مقصد ہے کہ صوبائی نفرتوں کا خاتمہ ہو ہم کوشش کریں گے کہ مظلوم طبقات کی بھرپور ترجمانی کرسکیں بڑھتی ہوئی مہنگائی ،بے روزگاری اور معاشی بدحالی نے ملک کی بائیس کروڑ سے زائد غریب عوام کو تباہی وبربادی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے اور ان کی آ واز سننے والا کوئی نہیں ہے انشاء اللہ نئی سیاسی جماعت تشکیل دے کر عوام کے حقوق کے لیے حقیقی معنوں میں جدوجہد کو یقینی بنائیں گے ۔