ملتان (صفدربخاری سے )جنرل منیجر سوئی گیس ملتان ریجن کی ہدایت پر جنوبی پنجاب میں سوئی گیس میٹر پر غیر قانونی کمپریسر کے استعمال کے خلا ف کریک ڈاؤن جاری ہےٹاسک فورس ٹیم نے گزشتہ د نوں میں کارروائی کرتے 15گیس میٹرز منقطع کیےٹیم نے ملتان شہر میں 10اورمیاں چنوں میں 5 گیس میٹر منقطع کئے .اس موقع پر جنرل منیجر شہزاد اقبال لون نے کہا کہ گیس میٹر پر کمپریسر کے غیر قانونی استعمال کے خلاف موسم سرما تک آ پریشن جاری رہے گا کریک ڈاؤن کا مقصد شہریوں کوموسم سرما میں مطلوبہ پریشر پر سوئی گیس کی فراہمی کو ممکن بنانا ہے تاکہ عوام کو کم گیس پریشر کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

سوئی گیس صارفین کی شکایات اور ان کے مسائل کےحل کے لیے محکمہ سوئی گیس ملتان ریجن کے جنرل منیجر شہزاد اقبال لون  16جنوری بروز سوموار دوپہر 2بجے سے شام 4بجے تک عوام کی شکایات سنیں گے اور ان کے حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کریں گے عوام اپنے مسائل کے حل کیلئے 061-9220081-اور 061-9220087 پر رابطہ کریں