کینٹ بورڈ کی پالیسیوں سے تاجر پریشان، کاروبار شہر منتقل ہونے لگے: انجمن تاجران کینٹ
ملتان : مرکزی انجمن تاجران کینٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی سینئر نائب صدر چوہدری محمود علی ، چیف کوآرڈینیٹر غضنفرملک ، مرکزی نائب صدر جاوید بٹ نے کہا ٹیکس گزار تاجران اور کینٹ بورڈ کا ہمیشہ سے چولی دامن کا ساتھ اور کینٹ کے ٹیکس گزار تاجروں نے ہمیشہ کینٹ کی تعمیر وترقی اور کینٹ بورڈ ریونیو میں اضافہ کیلئے اپنا فعال اور مثبت کردار ادا کیا ہے اب کچھ عرصہ سے کینٹ بورڈ کی جانب سے جارحانہ پالیسیوں پر عملدرآمد سے کینٹ کی کاروباری سرگرمیاں شدید متاثر اور کینٹ کے تاجر شہر کے علاقوں میں اپنے کاروبار شفٹ کررہے ہیں کاروباری سرگرمیوں کی کینٹ سے باہر ہجرت سے کینٹ میں کاروبار کرنے والے تاجر شدید پریشانی اور اذیت کا شکار ہیں اچانک سے ٹریڈ لائسنس، پروفیشنل ٹیکس کے قطعی آخری موقعہ کے نوٹسوں کے اجراء ، پراپرٹی ٹیکس کی شرح میں کئی گنا اضافہ کے ساتھ وصولی کے نوٹس اور دوکانیں سربمہر کرنے کی دھمکیاں سمیت معاملات میں تاجر اذیت اور پریشانی سے دوچار ہیں متعلقہ شعبہ کے اہلکار گفت وشنید اور قابل عمل ریلیف دینے کی بجائے بورڈ حکام کا نام لے کر ہراساں کررہے ہیں کینٹ کے تاجران کور کمانڈر ملتان، پریذیڈنٹ کینٹ بورڈ، ڈائریکٹر ملٹری لینڈز اینڈ کنٹونمنٹ بورڈز اور کینٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسر ملتان سے التجاء کرتے ہیں کینٹ بورڈ اہلکاروں کے عتاب سے چھوٹے تاجروں کو بچایا جائے اور گفت و شنید سے درپیش مسائل کے حل اور ریلیف کیلئے اقدامات کیے جائیں کینٹ کے تاجر حسب روایت اپنے ترقیاتی ادارے کا بازو بن کر اپنا کردار ادا کریں گے ھم گفت و شنید سے مسائل کا حل چاہتے ہیں اجلاس میں صدارت مرکزی صدر ملک زاہد اعوان ، جبکہ سیکرٹری جنرل معظم وحید خواجہ ، اعجاز کریم صدیقی ، اخترحسین، شیخ محمد شفیق ، عاطف بلال، کلب عابد خان ، باسط توقیر انصاری ، راناشاہداحمد، خواجہ دلشاد احمد اور محسن غوری سمیت دیگر شریک تھے ۔

































Visit Today : 256
Visit Yesterday : 497
This Month : 1289
This Year : 65008
Total Visit : 169996
Hits Today : 2904
Total Hits : 884980
Who's Online : 2





















