متحدہ عرب امارات نے پاکستان کیلئے مزید ایک ارب ڈالر قرض کی منظوری دیدی
bbc news urdu نے Thursday، 12 January 2023 کو شائع کیا.
اسلام آباد: متحدہ عرب امارات نے مشکل گھڑی میں پاکستان کا اسلامی برادر ملک ہونے کا ثبوت دیدیا، پاکستان کیلئے مزید ایک ارب ڈالر قرض کی منظوری دیدی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات ہوئی ہے،یو اے ای کے صدر نے پاکستان کیلئے 2 ارب ڈالر واجب الادا قرض مؤخر کردیا، شیخ محمد بن زید نے پاکستان کیلئے مزید ایک ارب ڈالر قرض کی منظوری دیدی۔ دونوں رہنماﺅں نے ملاقات میں علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا،وزیراعظم نے برادر ملک میں مدعو کرنے پر متحدہ عرب امارات کے صدر کا شکریہ ادا کیا،ملاقات میں پاکستان اور یو اے ای کے درمیان موجودہ برادرانہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیاگیا،دونوں رہنماﺅں نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
ٹیگز:-



































Visit Today : 336
Visit Yesterday : 497
This Month : 1369
This Year : 65088
Total Visit : 170076
Hits Today : 3317
Total Hits : 885393
Who's Online : 1





















