اعتماد کے ووٹ کی کارروائی، پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کو سرپرائز ملنے کا امکان
لاہور: اعتماد کے ووٹ کے حوالے سے پنجاب اسمبلی کا اجلاس جاری ہے، جس میں حکومتی اتحاد اور اپوزیشن جماعتوں کے اراکین بڑی تعداد میں موجود ہیں۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس وقفے کے بعد دوبارہ شروع ہوا، جس میں شرکت کیلیے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ بھی پہنچ گئے ہیں اور امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اعتماد کے ووٹ کے حوالے سے کارروائی بھی کچھ دیر میں مکمل ہوجائے گی۔پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری ، اسد عمر سمیت دیگر بھی اسمبلی کی کارروائی دیکھنے کے لیے ایوان میں موجود ہیں جبکہ پی ٹی آئی نے دعویٰ کیا ہے کہ اُن کے 185 اراکین کی تعداد پوری ہے جبکہ 186واں رکن راستے میں ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت حکومتی اتحادی جماعتوں کا اجلاس ہوا، جس میں عثمان بزدار، میاں اسلم، محمود الرشید سمیت دیگر وزرا اور اراکین شریک ہوئے۔ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم عباسی نے جو کہہ رہے تھے ہمارے نمبر پورے نہیں وہ دیکھ لیں ہم نے تعداد پوری کر کے دکھا دی ہے۔




































Visit Today : 178
Visit Yesterday : 509
This Month : 1720
This Year : 65439
Total Visit : 170427
Hits Today : 623
Total Hits : 887216
Who's Online : 5





















