ملتان (صفدربخاری سے)  ملتان کسٹم اینٹی سمگلنگ آرگنائزیشن کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کا سمگل شدہ کپڑا،ٹائر اور دیگرسامان پکڑ لیا ،ملتان کسٹم اینٹی سمگلنگ آرگنائزیشن نے کارروائی کرتے ہوئے 4کروڑروپے سے زائد مالیت کا سمگل شدہ کپڑا،ٹائر اور دیگرسامان پکڑ لیا ہے ، اس حوالے سے معلوم ہواہے کہ کسٹم کلکٹریٹ انفورسمنٹ ملتان کلکٹر طاہرعلی کو خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی کہ ملتان سے بھاری مقدار میں سمگلڈ سامان گزارا جارہاہے جس پر کسٹم کلکٹرملتان انفورسمنٹ نے اسسٹنٹ کلکٹر ہیڈکوارٹرحبیب الرحمن کی سربراہی میں اینٹی سمگلنگ آرگنائزیشن کو کارروائی کی ہدایت کی جس پر کسٹم ٹیموں نے ملتان ریسٹ ایریا موٹروے M-5 پرایک مشکوک ٹرک ٹریکر کو روک کر اس کی تلاشی لی تو اس میں سے رولز کی شکل میں مختلف رنگوں میں لیڈیز و جینٹس کپڑا، فیبرک ، مختلف فیبرک ، سگریٹ فلٹر پیپر، ٹائرز و دیگر متفرق سامان قبضے میں لیکر ڈرائیور سے کاغذات طلب کئے تو معلوم ہوا کہ مذکورہ سامان نان کسٹم پیڈ ہے جس پرسامان ضبط کرلیا گیا ہےپکڑے گئے سامان کی کل مالیت 4کروڑروپے سے زائد ہے ۔ مزید تحقیقات جاری ہے ۔