بہاولپور: صوبہ بہاولپور کی سیاسی قصائیوں سے جان چھڑانے کے لیے افرادی قوت کے ساتھ آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔شعبہ خواتین یوتھ علماء وکلاء طلباء سماجی تنظیموں محنت کشوں تاجروں سمیت اقلیتی ونگز اور شہریوں کی تحریک کو مزید مؤثر بنانے پر اتفاق۔ان خیالات کا اظہار صوبہ تحریک کے مرکزی رہنما قاری مونس بلوچ نے رابطہ عوامی مہم کے دو روزہ دورہ کے دوران کوٹ دادو گھلو،بستی خواجگان،بستی ملکانی،چوک بھٹہ اور کلانچ والا کی مختلف برادریوں سادات،گھلو،جھبیل،بھٹہ،ورند اور خواجگان کے نمائندہ افراد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا افراتفری انتشار اور مفادات کی سیاست کرنے والوں نے شہریوں دیہاتیوں قصبوں کسانوں کاشتکاروں اور چکوک کا رخ پستیوں کی جانب موڑ دیاہے۔یہی وجہ ہے کہ بہاولپور کی سوا کروڑ محکوم مظلوم اور معصوم عوام کا ہر جانب مالی معاشی مہنگائی اور بیروزگاری کے بحران استقبال کررہے ہیں ۔