ملتان (صفدربخاری سے) پنجاب ..اساتذہ کرام بہترین خدمات سر انجام دے کر ملکی ترقی میں اپنا بھرپور اور مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے. حافظ محمد قاسم چئیرمین تعلیمی بورڈ ملتان ۔.گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول سورج میانی ملتان میں محمد یونس خان لودھی صوبائی جوائنٹ سیکریٹری پنجاب ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن پنجاب کی شاندار ویلکم پارٹی اور محسن رضا کی الوداعی تقریب منعقد کی گئی. تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا. قاری حافظ اشرف نے تلاوت کلام پاک کا شرف حاصل کیا. تقریب مہمانان خصوصی حافظ محمد قاسم چئیرمین تعلیمی بورڈ ملتان, ڈی ای او ایلیمنٹری ملتان راؤ محمد جاوید رفیق ,ڈپٹی ڈی ای او ایلیمنٹری ملتان محمد اسلم قیصرانی ,رانا محمد اسلم انجم سرپرست اعلی پنجاب ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن پنجاب و چیف آرگنائزر ہیڈ ماسٹرز ایسوسی ایشن پنجاب, راؤ ساجد مصطفی ڈویژنل سیکریٹری اطلاعات ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع ملتان, رانا الطاف نائب صدر پی ٹی یو ملتان, رانا محمد عدیل ,ایوب صدیقی, ارسلان امیر اے ای اوز سٹی ملتان ,پروفیسر محمد رمضان ,خادم کامران, اراکین سکول کونسل معززین علاقہ اور سکول سٹاف نے بھرپور شرکت کی. مقررین نے محمد یونس خان لودھی صوبائی جوائنٹ سیکریٹری پنجاب ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن پنجاب کی اساتزہ کرام کی خدمات کو خراج تحسیں پیش کیا. انہوں نے اور ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن پنجاب کے تمام عہدیداران نے ہمیشہ میل فی میل اساتزہ کرام کے مسائل کے لیے اپنی آواز کو ہر فورم پر بلند کیا اور بہت سے مقامات پر ان کو کامیابی بھی ملی. انہوں نے اساتزہ کرام کے مسائل کو حل کروانے کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا اور نہ آئندہ کریں گے.آخر میں ہیڈ ماسٹر سکول ھذا اور جنرل سیکریٹری ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع ملتان حاجی ظفر اقبال بھٹہ نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور محمد یونس خان لودھی صوبائی جوائنٹ سیکریٹری پنجاب ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن اور محسن رضا سکول ٹیچر کی خدمات کو بہترین الفاظ میں سراہا. طلباء نے بہترین ٹیبلو پیش کیے. شرکاء نے طلباء کو بھرپور داد دی. تقریب کے اختتام پر قاری اشرف نے دعا کرائی.