اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پہلی زرعی فن ٹیک ایپ Digitt+ کو پائلٹ لانچ کی منظوری دے دی
کراچی : پاکستان میں زراعت کے فروغ کے لئے بنائی جانے والی پاکستان کی پہلی ایگری فن ٹیک ایپ Digitt کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے باضابطہ طور پر الیکٹرانک منی انسٹی ٹیوشن(EMI)لانچ کرنے کی منظوری دے دی ہے۔اس ایپ کو اختر فویو ٹیکنالوجیز (اے ایف ٹی) نے تیار کیا ہے۔ایپ کا مقصد زرعی نظام کو ڈیجیٹائز کرنا اور بینکوں تک رسائی نہ رکھنے والے کسانوں کو پاکستان میں ایگری بزنس اور ایف ایم سی جی کے ساتھ شراکت داری اور تعلقات بنانے میں سہولت دینا ہے۔ اس مقصد کے حصول کے لیئے Digitt نے FuiouPay کے ساتھ شراکت داری کی ہے جو بین الاقوامی پیمنٹ سلوشنز فراہم کرنے والا معروف ادارہ ہے۔ یہ ادارہ روایتی بینکنگ سسٹم کا بہترین متبادل فراہم کرتا ہے نیز FuiouPay کے پاس 75 انٹلییکچوئل پراپرٹی لائسنسز اور بہت سے پیٹنٹ سافٹ ویئر بھی موجود ہیں،جن کے سبب پیمنٹ کے تمام مسائل حل ہوجاتے ہیں ۔ Digitt کے بانی اور چیف اسٹریٹیجی آفیسر قاسم اختر خان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاکستان کی اس پہلی ایگری فن ٹیک ایپ کے ذریعے پاکستان کے تمام کسان بینکوں میں اپنے اکاؤنٹس کھول سکیں گے اور ان سب کو بینکوں سے قرضہ جات اور جدید ڈیجیٹل فنانشل سروسز جیسے کہ بل کی ادائیگی، ای کامرس،سرمایہ کاری اور رقم کی منتقلی تک آسان رسائی مل سکے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس ایپ کے ذریعے فصل کی پیداوار میں اضافے،ملک میں انسانی فلاح و بہبود کو بہتر بنانے کا براہ راست اثر ہزاروں کسانوںاور تاجروں پرہوگا۔Digitt کے سی ای او احمد سلیمی نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایپ پاکستان میں ایگریکلچر فن ٹیک سیکٹر میں انقلاب برپا کرنے کے مشن کو ذہن میں رکھ کر بنائی گئی ہے اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے منظوری ہمارے لئے اس ضمن میں ایک اہم سنگ میل ہے۔




































Visit Today : 469
Visit Yesterday : 497
This Month : 1502
This Year : 65221
Total Visit : 170209
Hits Today : 4232
Total Hits : 886308
Who's Online : 4





















