ملتان. چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کے زیر انتظام چائلڈ پروٹیکشن سکول میں زیر تعلیم بچوں کے دسمبر ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا، تقریب کا انعقاد چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو آفس میں کیا گیا تقریب کی مہمان اعزاز انچارج چائلڈ پروٹیکشن سکول لیزا تبسم تھیں تقریب میں چائلڈ پروٹیکشن سکول میں زیر تعلیم بچوں بیورو آفیسرز سید اعجاز رضا، گلشن اسلم، ام کلثوم اور سکول ٹیچرز نے شرکت کی نتائج کے مطابق کلاس پلے گروپ میں فرسٹ پوزیشن لقمان سیکنڈ حسن علی تھرڈ عثمان علی کلاس نرسری اے میں فرسٹ پوزیشن علی اکمل سیکنڈ مرسلین تھرڈ عبدالرحمن نے حاصل کی کلاس نرسری بی میں فرسٹ پوزیشن شمشیر سیکنڈ مکی اشفاق تھرڈ جاوید قادر کلاس ون میں فرسٹ پوزیشن قلندر عباس سیکنڈ حمزہ تھرڈ شعیب کلاس ٹو میں فرسٹ پوزیشن صائم سیکنڈ اکرام انور تھرڈ مزمل کلاس تھری میں فرسٹ پوزیشن ثاقب سیکنڈ شیراز تھرڈ عرفان انور جبکہ کلاس فور میں فرسٹ پوزیشن شہر یار نے حاصل کی بیورو ترجمان کے مطابق انچارج چائلڈ پروٹیکشن سکول لیزا تبسم اور دیگر آفیسرز نے پوزیشن ہولڈر بچوں کی حوصلہ افزائی کی اور انعامات تقسیم کئے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے زیر انتظام سکول میں 60 سے زائد لاوارث بے آسرا بچے زیرِ تعلیم ہیں چئیر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی خصوصی ہدایت پر بچوں کو معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ بچوں کی بہتر تربیت بھی کی جارہی ہے تاکہ یہ لاوارث بے آسرا بچے بھی معاشرے میں اپنا مفید کردار ادا کر سکیں.