اسلام آباد کے سیکٹر آئی 10 فور میں بیرونی روڈ پر دھماکہ , ایک اہلکار شہید ,8 زخمی
bbc news urdu نے Friday، 23 December 2022 کو شائع کیا.
اسلام آباد : اسلام آباد کے سیکٹر آئی 10 فور میں بیرونی روڈ پر دھماکہ ہواہے جس میں ایک اہلکار شہید جبکہ 8کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر آئی 10 فور کے بیرونی روڈ پر پولیس معمول کی چیکنگ کر رہی تھی اور اس دوران ایک گاڑی کو چیکنگ کیلئے روکا گیا اور چیکنگ کے دوران ہی گاڑی دھماکے سے اڑ گئی جس میں سوار ایک شخص کو مبینہ طور پر خود کش حملہ آور قرار دیا جارہاہے ۔ دھماکے میں ایک اہلکار شہید ہو گیا ہے جبکہ 8زخمی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے ، کرسمس کے موقع پر اسلام آباد کے اطراف میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی تھی ، بم ڈسپوژل سکواڈ موقع پر پہنچ گیاہے جبکہ پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔
ٹیگز:-


































Visit Today : 361
Visit Yesterday : 497
This Month : 1394
This Year : 65113
Total Visit : 170101
Hits Today : 3454
Total Hits : 885530
Who's Online : 4





















