رحیم یارخان(میاں طالب حسین) مرکزی ایڈمن و ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پنجاب ارائیں کمیونیٹی چوھدری ذیشان افضل ملکیت ارائیں ایڈووکیٹ کی خصوصی دعوت پر مرکزی ایڈمن ڈاکٹر شاھد ستار ارائیں (ضلع پاکپتن) اور سیکرٹری اطلاعات ونشریات مظہر فریدی ارائیں(ضلع اوکاڑہ) نے ضلع بھاولپور کا دو روزہ دورہ کیا جس میں انہوں نے ارائیں کمیونیٹی پاکستان ضلع بھاولپور کے دوستوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کیا یزمان بار ایسوسی ایشن کے ارائیں وکلاء کی دعوت پر وکلاء بھائیوں کے ساتھ وکلاء ونگ کی میٹنگ میں شرکت اور وکلاء بھائیوں سے مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔۔اگلی منزل ہیڈ راجکاں تھا جو ارائیں برادری کے حوالے سے برادری کا قلعہ سمجھا جاتا ہے جہاں کابینہ ہیڈ راجکا سے ملاقات ہوئی مہمانوں ک اپر تپاک استقبال پھولوں کے ہار اور پتیاں نچھاور کی گئیں اور ہیڈ راجکاں کابینہ سے برادری کے اتحاد پر گفتگو ہوئی اور فری میڈیکل کیمپ و دیگر اقدامات پر غورکیا گیا پھر اڈا شاہی والا تحصیل یزمان کی طرف رواں دواں ہوئےجہاں اڈا شاہی والا کابینہ ارائیں کمیونیٹی کے ساتھ ملاقات کی جس میں مکمل کابینہ شاہی والا اور دیگر ارائیں بھائی موجود تھے اس ملاقات میں علاقہ ھذا کی ارائیں برادری کے مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی اور فوت ہونے والوں کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔۔۔اس کے بعد روہی چولستان کا دورہ کیا گیا جہاں اعلی شان و شوکت والا قلعہ ڈیراور ،، اصحاب رسول کے مزارات،شاہی قبرستان،شاہی مسجد کا وزٹ ، روہی کے اونچے اونچے ٹیلے ،اونٹ کی سیر اور دیگر مقامات کی سیر کی گئی دوسرے روز ضلع بھاولپور کابینہ سے ملاقات کی گئی اور ہمراہ صدر اینڈ جنرل سیکرٹری ضلع بھاولپور ارائیں کمیونیٹی بھاولپور شہر کی تاریخی عمارتوں کامکمل وزٹ کیا جن میں نمایاں عمارتیں نور محل ،نور محل لائٹ شو، سنٹرل لائبریری،صادق پبلک سکول،عجائب گھر بھاولپور،وکٹوریہ ہاسپٹل،بھاولپور کے تاریخی گیٹس،ایس ایس ورلڈ پارک اور فوارہ چوک کو دیکھا گیا اس کے بعد بعد از دوپہر تحصیل کابینہ یزمان ارائیں کمیونیٹی اور سٹی یزمان کابینہ ارائیں کمیونیٹی سے تفصیل ملاقات ہوئی اور مکمل بات چیت برادری کی فلاح بہبود خصوصی طور پر اتحاد پر زور دیا گیا الحمداللہ چوھدری ذیشان افضل ملکیت کی سربراہی میں ان کے ضلع شھر بھاولپور ایک اچھا ٹور کرنے کو ملا جو حسیں یادوں سیر و تفریح اور ملاقاتوں کے بعد سب یادیں سمیٹ کر اختتام پذیر ہوا جس پر ہم ذیشان افضل ملکیت ارائیں ایڈووکیٹ کے بےحد مشکور ہیں جنہوں نے ہمیں خصوصی طور پر برادری سے متعارف کروایا ہماری ملاقاتیں کروائیں اور ناقابل فراموش مقامات کی سیر کروائی اور ان کی برادری کی محبت اور محنت ہم نے اس ٹور میں اپنی انکھوں سے دیکھی اللہ ان کا حامی و ناصر ہو