اسلام آباد/رحیم یارخان(میاں طالب حسین) وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف صاحب سے محترمہ زیب جعفر صاحبہ (ایم این اے) و پارلیمانی سیکرٹری برائے وفاقی تعلیم، پروفیشنل ٹریننگ اور قومی ثقافتی ورثہ کی ملاقات۔ ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال۔ ملک میں جمہوریت کے استحکام اور سماجی فلاح و بہبود کو یقینی بنایا جاۓ گا۔ زیب جعفر کا کہنا ہے کہ میاں شہباز شریف غریبوں کا درد رکھتے ہیں انکی پوری کوشش ہے غریبوں کو ریلیف دیں اور مہنگائی میں مزید کمی لائیں۔