ملتان: سیکرٹری جنرل مرکزی انجمن تاجران کینٹ معظم وحید خواجہ، سینئر نائب صدر چوہدری محمودعلی، نائب صدر ظفر اقبال خان ، صدرشاپنگ سنٹر 1,2 کینٹ ملک زاہد اعوان، چیف کوآرڈینیٹر غضنفر ملک، صدرخاورسنٹرکلب عابد خان ، صدرمال پلازہ اعجازکریم، صدربامن جی چوک خواجہ دلشاد احمد ، صدرشاپنگ سنٹر 3 شیخ محمد شفیق، صدراوپل شہیدروڈباسط توقیر انصاری ، صدرخان سنٹرتسنیم نقوی اور صدرغنی بخاری روڈ اخترحسین نے ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کینٹونمنٹ تاجربرادری 8بجےشب دوکانیں اور ہوٹل بندکرنےکےحکومتی فیصلہ کومستردکرتےہیں پیٹرولیم مصنوعات ، بجلی گیس اور مہنگائی نےملکی معیشت اور کاروبار کادھڑن تختہ کررکھا ہے بدترین معاشی و کاروباری حالات کے ذمہ دار تجربہ کار حکمران ہیں آئی ایم ایف کی عوام وتاجرکش پالیسیوں نے پہلےہی معاشی و کاروباری بدامنی پھیلا رکھی ہے انرجی بحران کےنام پر کاروبار کی بندش کے اقدام سے ملک میں معاشی بدحالی اور بےروزگاری میں خطرناک حدتک اضافہ ہوجائیگا انہوں نے مذید کہا بجلی کے ٹیرف میں مذیداضافہ ہولناک ثابت ہوگا حکومت ہرسطح پربجلی کے مفت یونٹس پرپابندی عائدکرے اور بےلگام حکومتی اخراجات کنٹرول کرکے بجلی پیٹرول قیمتوں میں کمی کرے ورنہ تاجر اور شہری احتجاجی تحریک شروع کرینگے پریس کانفرنس میں مجلس عاملہ کےممبران بھی شریک تھے