آل پاکستان انجمن تاجران نے حکومت کی جانب سے 8 بجے دکانیں بند کرنے کے فیصلے کو مسترد کردیا
bbc news urdu نے Tuesday، 20 December 2022 کو شائع کیا.
اسلام آباد: آل پاکستان انجمن تاجران نے حکومت کی جانب سے 8 بجے دکانیں بند کرنے کے فیصلے کو مسترد کردیا۔ حکومت کے فیصلے کو مسترد کرنے کا اعلان صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ نے کیا، انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت اس فیصلے کو فوری طور پر واپس لے۔ اجمل بلوچ کا کہنا تھا کہ حکومت نے 8 ماہ میں ملک کا بیڑا غرق کر دیا ہے، ملک کو دیوالیہ کرنے سے پہلے حکومت تاجروں کو دیوالیہ کرنے لگی ہے۔ صدر آل پاکستان انجمن تاجران کا کہنا تھا کہ تاجر شام 6 بجے سے رات 8 بجے تک سب سے زیادہ مہنگی بجلی خریدتا ہے ایسی صورتحال میں 8 بجے دکانیں بند کرنے سے فائدہ نہیں نقصان ہوگا۔ صدر اجمل بلوچ نے تنبیہ کی کہ اگر حکومت نے فیصلہ واپس نہ لیا تو تاجر برادری احتجاج کرنے پر مجبور ہوگی۔
ٹیگز:-





































Visit Today : 373
Visit Yesterday : 536
This Month : 909
This Year : 64628
Total Visit : 169616
Hits Today : 3868
Total Hits : 879580
Who's Online : 4




















