شہری گاڑیوں میں فوگ لائٹس لگائیں اور ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون کا استعمال ہر گز نہ کریں
ملتان :
پولیس شہری گاڑیوں میں فوگ لائٹس لگائیں اور ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون کا استعمال ہر گز نہ کریں تفصیل کے مطابق انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس خالد محمود کے ویژن نو مور وائلیشنز کے مطابق زونل کمانڈر سینٹرل ٹو زون ڈی آئی جی شاہد جاوید کی ہدایت پر سیکٹر کمانڈر ایم فور عاطف چوہدری کے حکم پرسیکٹر ایم فور پر تمام قسم کی گاڑیوں میں فوگ لائٹس لگانےاور ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون کے استعمال کی حوصلہ شکنی کے لیے اقدامات اٹھانے کی ہدایات دیں۔انہوں نے کہا کہ باربار لین تبدیل کرنا اور لین وائیلیشن انتہائی خطرناک عمل ہے جس کی ہرگز اجازت نہیں دی جاسکتی۔اسی طرح ڈرائیونگ کےدوران موبائل فون کا استعمال حادثات کا سبب بنتا ہے اس طرح کی گاڑیوں کو سپاٹرز کی مددسے نشاندہی کرکے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جاتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ شہری دھند کی صورت میں غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں اور احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اپنی گاڑیوں میں فوگ لائٹس لگوائیں۔ دوران سفر کسی بھی مدد کی صورت میں نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن 130 ڈائل کریں تاکہ شہریوں کی بروقت مدد کی جا سکے شہریوں کی بروقت مدد نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کا طرہ امتیاز ہے۔




































Visit Today : 132
Visit Yesterday : 0
This Month : 132
This Year : 63851
Total Visit : 168839
Hits Today : 659
Total Hits : 872473
Who's Online : 7




















