عمران خان نے ایک بار پھر بطور وزیراعظم بے بس ہونے کا اعتراف کرلیا، وکلا سے خطاب
bbc news urdu نے Friday، 16 December 2022 کو شائع کیا.
لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے ایک بار پھر بطور وزیراعظم بے بس ہونے کا اعتراف کرلیا۔ وکلا سے خطاب کے دوران عمران خان نے کہا کہ جنرل باجوہ فیصلہ کرتے تھے نیب نے کسے کتنا دبانا ہے اور کسے چھوڑنا ہے۔ پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ ایک ایک کرکے کرپشن میں ملوث بڑے بڑے نام بری ہو رہے ہیں، ان کے دور میں ان کرپٹ افراد کے خلاف کیسز مکمل تھے لیکن نیب کو کام کرنے نہیں دیا جاتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں قانون نہیں طاقت کی حکمرانی ہے، قانون کی حکمرانی ملک کو دلدل سے نکال سکتی ہے، قانون کی حکمرانی شہریوں کو یکساں مواقع فراہم کرتی ہے، ملک میں کوئی مقدس نہیں سب کو قانون کے تابع ہونا چاہیے۔
ٹیگز:-


































Visit Today : 94
Visit Yesterday : 0
This Month : 94
This Year : 63813
Total Visit : 168801
Hits Today : 498
Total Hits : 872312
Who's Online : 3




















