ملتان(صفدربخاری سے) چئیر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی خصوصی ہدایت پر سانحہ اے پی ایس پشاور کے شہداء کی برسی کے موقع پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا دعائیہ تقریب میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں رہائش پذیر بچوں آفیسرز و سٹاف نے شرکت کی ادارے میں رہائش پذیر بچوں نے شہداء آرمی پبلک سکول پشاور کے درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعا کی بچوں نے اس المناک سانحہ میں شہید ہونے والے معصوم بچوں اساتذہ اور آرمی کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا بچوں نے شہداء اے پی ایس سے اظہار یکجہتی کیا اس موقع پر بچوں نے ملکی سالمیت اور استحکام کیلئے خصوصی دعا بھی کی