پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے کمی کا اعلان
bbc news urdu نے Thursday، 15 December 2022 کو شائع کیا.
اسلام آباد : وزیر خزانہ نے آئندہ پندہ روز کے لیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے کمی کا اعلان کردیا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بتایا کہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے سات روپے کمی کی جارہی ہے۔ اسی طرح مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں بھی 10، 10 روپے کمی کی جارہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 15 دسمبر کی رات 12 بجے سے 31 دسمبر تک پیٹرول 214 روپے 80 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 227 روپے 80 پیسے، مٹی کا تیل 171 روپے 83 پیسے اور لائٹ ڈیزل 169 روپے میں فروخت ہوگا۔ وزیر خزانہ نے بتایا کہ تین ماہ میں پیٹرول کی قیمت 22 روپے 63 کمی کی گئی ہے،
ٹیگز:-



































Visit Today : 426
Visit Yesterday : 634
This Month : 15824
This Year : 63660
Total Visit : 168648
Hits Today : 6274
Total Hits : 871440
Who's Online : 7




















