ملتان: چئیر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی ہدایت پر بچوں کے تحفظ اور حقوق کے حوالے سے آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا آگاہی سیشن کا اہتمام سماجی تنظیم سرچ فار جسٹس کے اشتراک سے چائلڈ پروٹیکشن بیورو آفس میں کیا گیا آگاہی سیشن میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں رہائش پذیر بچوں اور سٹاف نے شرکت کی سماجی تنظیم سرچ فار جسٹس سے اقصٰی حاجرہ اور عشرت شفیع نے بچوں کو تحفظ اور حقوق کے حوالے سے لیکچر دیا آگاہی سیشن کے دوران بچوں سے غیر نصابی سرگرمیاں بھی کروائی گئیں چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں رہائش پذیر بچوں نے مختلف نظمیں کہانیاں اور لطیفے سنائے بچے آگاہی سیشن کے دوران غیر نصابی سرگرمیوں سے خوب لطف اندوز ہوئے بیورو ترجمان کے مطابق نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ بچوں کے ساتھ غیر نصابی سرگرمیاں کرنے کا مقصد ادارے میں رہائش پذیر لاوارث بے آسرا بچوں کو صحت مندانہ سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنا ہے تاکہ یہ بچے بھی معاشرے میں اپنا مفید کردار ادا کر سکیں