بہاولپور: 16دسمبر کی خون ریز آمرانہ، جابرانہ،ظالمانہ سیاست نے جمہوریت کے بخیے ادھیڑ دیے۔سقوط مشرقی پاکستان اور صوبہ تحریک 1970کے قائد شہزادہ مامون الرشید عباسی کے سفاکانہ قتل سے ملکی سیاست کی تاریخ میں خونچکاں باب ہے۔ان خیالات کا اظہار شعبہ خواتین سمیت صوبہ تحریک بہاولپور کے مرکزی رہنماؤں قاری مونس بلوچ، ڈاکٹر عامر اسلام،سید مظہر حسین بخاری ایڈووکیٹ،ارشاد احمد شاد،راؤ جاوید عثمانی،سردار احمد مجتبیٰ رند نے مشترکہ بیان میں کیا۔انہوں نے کہا16دسمبر 1971 کے سنگین غم و الم دل سوز سانحات سے آل پارٹیز کے قائدین کے لئے عبرت کا مرکز ہیں۔قاری مونس بلوچ نے کہا ملک و قوم کے جمہوریت پسند قومی سیاستدانوں مولانا غلام غوث ہزاروی،مولانا مودودی،مولانا بھاشانی،نواب زادہ نصر اللہ خاں،ایئر مارشل(ر)اصغر خاں،شورش کاشمیری،ممتاز دولتانہ اور دیگر قومی رہنماؤں نے ناصرف صوبہ بحالی کی حمایت کی تھی بلکہ بہاولپور کے انضمام کو آمرانہ جابرانہ اور سفاکانہ فیل قرار دے دیا تھا۔