ریاض: سعودی وزیر خزانہ نے پاکستان کی مزید مالی امداد کا عندیہ دے دیا ہے۔غیرملکی جریدے بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق ریاض میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد الجدان نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کی مدد اور اُن کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گا۔انہوں نے کہا کہ جتنا بھی ہوسکے ہم پاکستان کی مدد کرتے رہیں گے، سعودی حکومت مہنگائی سے متاثر ہونے والے ممالک کی مدد کیلیے تیار ہے اور سرمایہ کاری کے مختلف منصوبے بھی شروع کرنا چاہتی ہے۔سعودی وزیر خزانہ کی جانب سے یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستان نے زرمبادلہ کے ذخائر کے لیے سعودی حکومت سے مزید تین ارب ڈالرز دینے کی اپیل کی ہے۔