سول سوسائٹی ایجوکیشن نیٹ ورک کے زیر اہتمام اہم اجلاس
جہلم : سول سوسائٹی ایجوکیشن نیٹ ورک کے زیر اہتمام شیخ چرخہ ہاؤس مشین محلہ نمبر 3جہلم میں Participatery Budgeting and Reporting Recommendations to the Government کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ہوا۔اس اجلاس کے آرگنائزر انسٹیٹیوٹ آف سوشل میڈیا اینڈ پالیسی سائنسز(I-SAPS)اور کنزیومر رائٹس کمیشن آف پاکستان (CRCP) تھے۔اس اجلاس کے مہمانِ خصوصی محترم شاہد صدیق چوہدری صاحب ڈپٹی ڈی ای او سیکنڈری، محترمہ کوثر سلیم صاحبہ ڈی ای او (F-EE) اورمحترم عبد الحفیظ صاحب ڈی ای او (M-EE) تھے۔دیگر شرکاء میں سیدہ شاہدہ شاہ کنوینئر سول سوسائٹی ایجوکیشن نیٹ ورک،سمیع اللہ ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر،راجہ ذیشان اکبر ایڈووکیٹ ڈسٹرکٹ سوشل آرگنائزر،ڈاکٹر انوار احمد قریشی،مطلوب حسین شاہ،ڈاکٹر تصور حسین مرزا،سید اختر علی شاہ،محمد جنید،عدنان علی مونن،توصیف محبوب،ثریا راجپوت ایڈووکیٹ،رضوانہ اکرم جنجوعہ ایڈووکیٹ،وقاص محبوب اور دیگر شرکاء شامل تھے۔سیدہ شاہدہ شاہ اور راجہ ذیشان اکبر ایڈووکیٹ نے سکولوں کے حوالے سے ایک سروے ڈیٹا پیش کرتے ہوئے مہمانان گرامی کو بتایا۔کہ ایک سروے کے مطابق گورنمنٹ کے بہت سے سکول ایسے ہیں۔جہاں بچوں کی تعداد زیادہ ہے۔مگر وہاں ٹیچرز کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہے۔کچھ سکولوں میں کمرے ایک ایک دو دو ہیں۔جبکہ بچوں کی تعداد زیادہ ہے۔انہوں نے کہا کہ کچھ سکولوں کو اپ گریڈ کرنے کی ضرورت ہے۔علاوہ اذیں اور بھی بہت سے مسائل ایسے ہیں۔جن پر فوری توجہ کی ضرورت ہے۔راجہ ذیشان اکبر نے کہا۔ کہ ضرورت اس امر کی ہے۔کہ ان تمام مسائل کے حل کے لیئے حکومتی نمائیندوں سے ملاقات کرکے انہیں بتایا جائے کہ تعلیمی بجٹ میں اضافہ کیا جائے۔ تا کہ ان تمام مسائل سے نبردآزما ہوا جا سکے۔ڈی ای او (M-EE) محترم عبد الحفیظ صاحب نے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ وہ اس سلسلے میں اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے۔اجلاس کے آخر میں ایک پرتکلف ظہرانے کا اہتمام کیا گیا تھا۔ظہرانے کے بعد یہ اجلاس اختتام پذیر ہو گیا ۔



































Visit Today : 443
Visit Yesterday : 634
This Month : 15841
This Year : 63677
Total Visit : 168665
Hits Today : 6349
Total Hits : 871515
Who's Online : 6




















