توشہ خانہ کی گھڑیاں فروخت کرنے سے متعلق بشریٰ بی بی اور زلفی بخاری کی آڈیو لیک
www.bbcnewshd.com نے Thursday، 8 December 2022 کو شائع کیا.
اسلام آباد: توشہ خانہ کی گھڑیاں فروخت کرنے سے متعلق مبینہ طور پر بشریٰ بی بی اور زلفی بخاری کی آڈیو سامنے آگئی۔ مبینہ طور پر سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری کی آڈیو سامنے آئی ہے جس میں بشریٰ بی بی زلفی بخاری کو عمران خان کی گھڑیاں فروخت کرنے کے لیے ہدایات دے رہی ہیں۔آڈیو کا دورانیہ 20 سیکنڈ پر محیط ہے جس میں دونوں جانب سے سلام و علیک اور خیر خیریت کے بعد بشری بی بی کہتی ہیں کہ خان صاحب کی کچھ گھڑیاں ہیں وہ بیچ دیں وہ گھڑیاں خان صاحب کے استعمال میں نہیں ہیں۔جواب میں زلفی بخاری گھڑیاں فروخت کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہتے ہیں کہ جی مرشد! بھیج دوں میں کردوں گا۔
ٹیگز:-



































Visit Today : 79
Visit Yesterday : 0
This Month : 79
This Year : 63798
Total Visit : 168786
Hits Today : 450
Total Hits : 872264
Who's Online : 1




















