دانش کنیریا کیس ؛ پی سی بی کا عدالت کے دائرہ سماعت پر اعتراض
www.bbcnewshd.com نے Tuesday، 31 August 2021 کو شائع کیا.
کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ نے دانش کنیریا کیس میں عدالت کے دائرہ سماعت پر سوال اٹھادیا۔چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں جسٹس یوسف علی سعید پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو سابق ٹیسٹ کرکٹر دانش کنیریا کی درخواست کی سماعت ہوئی، پاکستان کرکٹ بورڈ نے عدالت کے دائرہ سماعت پر سوال اٹھادیا، پی سی بی کے وکیل تفضل رضوی ایڈوکیٹ نے موقف دیا کہ دانش کنیریا کا جرم انگلینڈ میں ہوا،سزا بھی وہاں کی عدالت نے دی۔ دانش کنیریا کے کیس میں پی سی بی کا کوئی کردار ہی نہیں بنتا، کنیریا کیخلاف الزام کاؤنٹی نے لگایا، وہ پاکستان کی نمائندگی نہیں کررہے تھے، عدالت نے موقف سننے کے بعد سماعت غیر معینہ مدت کیلیے ملتوی کردی۔
ٹیگز:-



































Visit Today : 460
Visit Yesterday : 497
This Month : 1493
This Year : 65212
Total Visit : 170200
Hits Today : 4163
Total Hits : 886239
Who's Online : 5





















