اسلام آباد ( ملک الماس خان ) نیشنل ہائی ویزاینڈ موٹروے پولیس کیجانب سےپبلک ٹرانسپورٹ کے ڈرائیورزکو آٹھ گھنٹے سے ذیادہ ڈرائیونگ کرنے والے ڈرائیورزکے خلاف کاروائی جاری تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل خالد محمود کی ہدایات پر ڈی آئی جی موٹروے سنٹرل 2 زون شاہد جاوید کے احکامات پرسیکٹر کمانڈر ایم فور عاطف چوہدری کے حکم پر ڈی ایس پی قمر شہزاد بھٹی نے نجی بس کمپنی کے ڈرائیورز اور سٹاف کو روڈ سیفٹی پر لیکچر دیا نجی بس کمپنی کےٹرمینل پرڈی ایس پی قمر شہزاد نے انسانی زندگیوں کو محفوظ بنانے والے آلات کے استعمال کے طریقہ کا جائزہ لیا انہوں نے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پر سفر کرنے والےمسافروں کی زندگیوں کومحفوظ رکھنے کے بارے میں کئے گئے اقدامات پر بس ڈرائیورز اورکمپنی کے عملہ کو آگاہی دی۔ انہوں نے بتایاکہ پبلک ٹرانسپورٹ کے ڈرائیورز آٹھ گھنٹے سے زیادہ ہرگز ڈرائیونگ نہیں کریں گے بصورت دیگر ایسے ڈرائیورز کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جاۓ گی اور دوبار سے زیادہ بار 8 گھنٹے سے زیادہ بس چلانے والے ڈرائیورز کے لائسنس کینسل کراۓ جائیں گے ۔اسی طرح دوران سفر ایمرجنسی کی صورت میں بس سے کن راستوں سے انخلاء کو ممکن بنایا جاسکتا ہے۔ گاڑی کے ایمرجنسی گیٹ کے استعمال کرنے کا طریقہ گاڑی کا شیشہ توڑنے کیلئے ہیمر کا استعمال اور گاڑی کی چھت پر ہنگامی گیٹ کے استعمال، دوران سفر کسی مسافر کو ایمرجنسی کی صورت میں طبی امداد دینے کیلیے فرسٹ آیڈ بکس کی موجودگی کو یقینی بنانے کے احکامات دئیے۔انہوں نے ڈرائیورز اور بس عملہ کو رات کے اوقات میں یا کم روشنی کی صورت میں سیفٹی کیلیے ریفلیکٹر جیکٹس کے استعمال کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔علاوہ اذیں انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین پر عمل کر کے پاکستانی معاشرے میں حادثات کی صورت میں ہونے والے نا قابل تلافی جانی اور مالی نقصان سے بچا جا سکتا ہے ۔لیکچر میں دوران ڈرائیونگ سیٹ بیلٹ نہ لگانے،مسافروں کے سیٹ بیلٹ نہ لگانے،اوور سپیڈنگ ،کمزور ٹائروں کے نقصانات کے بارے میں آگاہی دی گئی۔انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی طرف سے جاری کردہ مہم No More کے بارے میں ڈرائیورز کو بار بار لین تبدیل نہ کرنے ،اوور لوڈنگ اور ڈوزنگ ایٹ ویل کے بارے میں بریفنگ دی ۔نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس کی طرف سے روڈ سیفٹی سٹال بھی لگایا گیا پمفلیٹس تقسیم کئے گئے جس کو شرکاء کی طرف سے خوب سراہا گیا۔ڈی ایس پی قمر شہزاد بھٹی نےکہاکہ روڈ سیفٹی پر عمل پیرا ہونا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ہمیں بحیثیت قوم ٹریفک قوانین کا احترام کرنا چاہیے