نوجوان کو سابق محبوبہ اور اس کے شوہر نے پیٹرل چھڑک کر زندہ جلا ڈالا
کراچی: ابراہیم حیدری میں 3 روز قبل تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پیٹرول چھڑک کر آگ لگانے کے واقعے میں جھلس کرشدید زخمی ہونے والا 19 سالہ نوجوان برنس وارڈ دوران علاج دم توڑ گیا۔ کراچی میں 26 اور 27 اگست کی درمیانی شب ابراہیم حیدری تھانے کےعلاقے کولمبو سٹی گلی نمبر 6 میں مچھر کالونی ماڑی پور کے رہائشی نوجوان 19 سالہ محمد ذیشان ولد محمد سلمان کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی تھی جس کے نتیجے میں نوجوان محمد ذیشان جھلس کر شدید زخمی ہو گیا تھا، نوجوان کے شور شرابے پر محلے داروں نے شدید تشویشناک حالت میں نوجوان کو سول اسپتال برنس وارڈ منتقل کردیا تھا۔ابراہیم حیدری پولیس نے 28 اگست کوجھلس کرزخمی ہونے والے نوجوان کی مدعیت میں مقدمہ الزام نمبر2021/382 بجرم دفعہ 109/324/149/147 کی دفعات کے تحت درج کر لیا تھا ، مقدمے میں زخمی نوجوان نے زینت نامی خاتون، اس کے شوہر حفیظ اور خاتون کے دو بھائیوں رمضان اوریاسین سمیت دیگر نامعلوم ملزمان کو نامزد کرایا تھا۔



































Visit Today : 471
Visit Yesterday : 497
This Month : 1504
This Year : 65223
Total Visit : 170211
Hits Today : 4289
Total Hits : 886365
Who's Online : 3





















