کوئٹہ(محمد آصف خان ) سابق وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان عالیانی،پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق صوبائی وزیر میر محمد صادق عمرانی وڈیرہ احمد نواز جتک میر محمد امین عمرانی ودیگر کی جھالاوان ہاؤس کراچی آمد پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء سابق وزیراعلی بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری اور نوابزادہ میر احمد نواز زہری سے شہید نوابزادہ سینئر میر سکندر زہری کے بیوہ کی انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی مرحومہ کی بلندی درجات کے لیے دعائے مغفرت کی سابق وزرائے اعلیٰ کے درمیان ملکی سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء نوابزادہ میر شاہجہان زہری میر عبدالنبی زہری میر محمد اقبال زہری پاکستان پیپلز پارٹی شہیدسکندرآبادسوراب کے صدرحاجی خدابخش زہری پرسنل سیکریٹری میر خان محمد زہری بھی موجود تھے۔