ٹی20 ورلڈکپ، بھارت کو بدترین شکست، انگلینڈ فائنل میں پہنچ گیا
لاہور: ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آج بھارتی ٹیم انگلینڈ سے شکست کےبعد ایونٹ سے باہر ہو گئی ہے ، اس کے ساتھ ہی بھارتی ٹیم پر کڑی تنقید کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ ٹی 20 ایونٹ کے آغاز میں پاکستان پہلے بھارت اور پھر زمبابوے سے شکست کھا چکی تھی جس کے بعد بھارتی عوام نے پاکستانی ٹیم کی ایونٹ سے واپسی سے متعلق میمز شیئر کیں ۔ کچھ ایسی تصاویر بھی شیئر کی گئیں جن میں کپتان بابر اعظم اور ٹیم جہاز کے اوپر بیٹھ کر ملک واپس آرہی ہیں ۔ پاکستان نے ابتدائی دو میچز کے بعد زبردست کم بیک کیا اور نہ صرف سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی بلکہ سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی پہلی ٹیم بنی ۔ اس کے برعکس بھارت نے پاکستان کو ایونٹ سے نکالنے کیلئے تمام جتن کر ڈالے یہاں تک کہ جنوبی افریقہ سے بھی دانستہ طور پر ہار گئی جس کے بعد جنوبی افریقہ نے نیدر لینڈز جیسے آسان حریف سے جیتنا تھا اور سیمی فائنل میں کوالیفائی کر جانا تھا مگر نیدر لینڈ جنوبی افریقہ کیلئے لوہے کا چنا ثابت ہوا اور چبانے والے کے دانت توڑتے ہوئے اسے ہی ایونٹ سے باہر کر دیا ، یوں اس اپ سیٹ کے بعد پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دی اور سیمی فائنل میں پہنچ گیا جہاں نیوزی لینڈ کو شکست دیتے ہوئے فائنل تک رسائی حاصل کی۔ اب ٹیم انڈیا کو انگلینڈ سے عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد وہ ایونٹ سے باہر ہو چکی ہے ۔ ٹیم انڈیا پر خود بھارت سے کڑی تنقید اور طنز کئے جا رہے ہیں ، جس کے بعد ٹویٹر پر ٹیم انڈیا ، ممبئی ائیرپورٹ اور بھارت کے سابق کرکٹر عرفان پٹھان ٹاپ ٹرینڈ بن چکے ہیں ۔





































Visit Today : 317
Visit Yesterday : 634
This Month : 15715
This Year : 63551
Total Visit : 168539
Hits Today : 5753
Total Hits : 870919
Who's Online : 4




















