بہاولپور: فوج پولیس اور صوبہ تحریک کے شہیدوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔شہیدوں کا لہو میڈیا اور صوبہ تحریک کے قائدین نے صوبہ تحریک کو بہاولپور کے فرش سے لے کر ملک کے تین اعلیٰ ایوانوں کے عرش پر براجمان ارباب اقتدار تک پہنچایا ہے۔ غصب کردہ صوبہ تخت اسلام آباد یا لاہور کی جاگیر نہیں صرف اور صرف بہاولپور کی سوا کروڑ عوام حقیقی وارث ہیں۔ان خیالات کا اظہار شعبہ خواتین سمیت متحدہ تحریک بحالی صوبہ بہاولپور کے قائدین حاجی نواز ناجی قاری مونس بلوچ جام حضور بخش لاڑ اکرم انصاری مخدوم غلام مجتبیٰ بخاری مخدوم مظہر حسین بخاری ایڈووکیٹ آسیہ کامل راؤ جاوید عثمانی ارشاد احمد شاد مسز شمیم عباسی زنیرا بلوچ اور دیگر کی قائدانہ مخلصانہ اور جرات مندانہ جذبوں کے ساتھ جدوجہد کو سلام کرتے ہیں۔انہوں نے کہا تین دریاؤں بہاولپور صوبہ اور مشرقی پاکستان کو اتھل پتھل کرنے والوں کی دراصل مغربی پاکستان کو غیر مستحکم اور ستلج کو ریت اور آنسوؤں کا دریا بناکر لاکھوں ایکڑ اراضی کو بنجر بناکر ملک کی تجارت صنعت اور زراعت کو تباہی کے دہانے پر پہنچادیا۔