ایس سی ای میپکو خالد محمود کو ہٹانا ہو گا واپڈا ملتان کو بچانا ہو گا ، سرائیکستان نوجوان تحریک کا نونمبر چونگی پر بھر پور احتجاجی مظاہرہ
ملتان : ایس ای میپکو ہیڈکوارٹر ملتان خالد محمود کی کروڑوں کی کرپشن کے خلاف سرائیکستان نوجوان تحریک کا نونمبر چونگی پر بھر پور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔مظاہرین نے خانیوال روڑ بند کر کے ایس ای واپڈا ملتان خالد محمود کو برطرف کرو برطرف کرو۔ایس سی ای میپکو خالد محمود کو ہٹانا ہو گا واپڈا ملتان بچانا ہو گا کی بھر پور نعرے بازی کی۔مظاہرین نے پینا فلیکس اٹھا رکھے تھے جن پر واپڈا ملتان کے کرپٹ ترین ایس ای کو فوری برطرفی کے نعرے درج تھے مظاہرے کی قیادت چیئرمین مہر مظہر عباس کات ڈویژنل صدر مہر ظفر اقبال ہراج اور چیئرمین امن اتحاد مہر ارشد مجاھد ہراج نے کی۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ھم سرائیکی وسیب میں کسی کرپٹ آفسر کو کسی صورت قبول نہیں کرینگے ۔انہوں نے کہا کہ میپکو ہیڈکوارٹر ملتان کے ایس ای خالد محمود نے کرپشن کی انت مچا رکھی ہے ہمیں کئی واپڈا کے ملازمین نے اس کے خلاف شکایت کی ہے کہ یہ ہر پروگرام کے لیےہر ایکسین سے لاکھوں روپے لیتا ھے اور ایکسین اپنی جیب سے نہیں بلکہ غریب عوام سے لے کر دیتے ہیں جس سے اس کی کروڑوں کی کرپشن کا بوجھ غریب عوام پر آتا ھے ۔مہر مظہر کات نے کہا کہ کچھ عرصہ پہلے میپکو چیف نے ایکسین ممتاز آباد ریحان علی۔اکاونٹس آفیسر نجیب اللہ۔آفس اسٹنٹ عزیر الرحمن ۔اسٹنٹ غلہ منڈی سب ڈویژن راؤ شجاعت اور لائن مین غلہ منڈی ذیشان حیدر کو کرپشن کے الزام میں معطل کر دیا تھا اور چیف انجینئر پلاننگ میپکو ہیڈکوارٹر کی سربراہی میں انکوائری کمیشن بنایا ۔مہر مظہر کات نے کہا کہ واپڈا کے افسران نے شکایت کی ہے کہ یہ لوگ مجرم نہیں بلکہ اصل مجرم ایس ای خالد محمود ھے جو ہر ایکسین پر پریشر ڈال کر لاکھوں روپے لیتا ھے ۔مہر مظہر کات نے نے کہا پتہ چلا ھے کہ پچھلے دنوں ایک میچ کے لیے ایس ای نے ایکسین سے پانچ لاکھ روپے لیے ہیں وہ اصل میں ایکسین سے نہیں بلکہ غریب عوام کی جیب سے نکالے ہیں۔سرائیکستان نوجوان تحریک کے راہنماؤں نے میپکو چیف سے مطالبہ کیا ھے کہ جو انکوائری کمیشن بنایا ھے اس میں ایس ای کو بھی معطل کر کے شامل کیا جائے تا کہ سب کرپشن سامنے آ سکے اور وسیب کے واپڈا ملازمین کو کرپٹ افسر سے نجات مل سکے ۔مہر مظہر کات۔مہر ظفر ہراج اور مہر ارشد ہراج نے کہا کہ اگر میپکو چیف اس ایس ای کو انکوائری کمیشن میں شامل نہیں کرتے تو ہمارا احتجاج جاری رہے گا مظاہرے میں مہر صفدرکھیڑا۔مہر شعیب ہراج۔بابا ٹھاکر ۔مہر فیاض قمر بلوچ ۔فدا حسین ۔محمد ذاکر۔مہر بلال ۔محسن شاہ۔شعیب بلوچ و دیگر نے شرکت کی



































Visit Today : 484
Visit Yesterday : 634
This Month : 15882
This Year : 63718
Total Visit : 168706
Hits Today : 6643
Total Hits : 871809
Who's Online : 3




















