سی پی او ملتان کی اجازت کے بغیر کسی صحافی پر مقدمہ کا اندراج نہیں ہو سکے گا ، سی پی او ملتان نے تمام ڈویژن کے ذمہ داران افسران کو احکامات جاری کر دیئے
ملتان ( بیوروچیف) ملتان کی صحافی برادری نے مشترکہ طور پر کہا ہے کہ ہم ایم یو جے, اور ایف یو جے ملتان کے عہدیداران, ممبران ملتان پریس کلب ملک شکیل الرحمن حر, مہر عزیز, سعید اللہ درانی, شہادت سیال, روف مان, امجد سعید ملک, عبدالستار بلوچ, شکیل خان بلوچ, جہانگیر بھٹی, مظہر خان, یسین لک, آصف خان, جی ایم گرمانی, عاصم شیرازی, محمد عمران, شعیب قریشی, ظفر امروہی, مزمل قریشی, فاروق ثانی, دیگر ہمراہی صحافیوں کے بے حد مشکور ہیں جنہوں نے ضلع ملتان کے صحافیوں کو درپیش مسائل جن میں خاص طور پر صحافتی سرگرمیوں کے دوران جھوٹے مقدمات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا, جس کی وجہ سے عامل صحافی شدید پریشانی سے دو چار تھے, اس غلط روش کی روک تھام کیلئے سی پی او ملتان سے ملاقات ہوئی, سی پی او ملتان سے ان سنگین مسائل کی روک تھام کیلئے ایک ایس او پی / آرڈر جاری کروایا گیا. جس میں ضلع ملتان کی تمام تحصیلوں, کے تمام تھانہ جات میں عامل صحافیوں کے خلاف آنے والی درخواستوں کی پہلے ایس پی سطح کے افسران سماعت و تحقیقات کریں گے, بعد از سی پی او ملتان کو معاملے کی رپورٹ پیش کی جائیگی پھر کوئی فیصلہ ہو گا.
ملتان پریس کلب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ان تمام معزز صحافی دوستوں کی کاوشوں سے یہ اہم مسئلہ حل ہوا ہے, جس پر تمام صحافی برادری FUJ, اور MUJ کے تہہ دل سے مشکور ہیں.
اور انکی اس عظیم سوچ, اور عملی اقدام کو سلام پیش کرتے ہیں.





































Visit Today : 343
Visit Yesterday : 509
This Month : 1885
This Year : 65604
Total Visit : 170592
Hits Today : 5538
Total Hits : 892131
Who's Online : 14





















