قطر : معروف سماجی شخصیت ڈائریکٹر اینٹی کرائم پنجاب قیصر شہزاد کھوکھر کی پاک قطر فیملی تکافل کے دفتر آمد چوہدری شوکت علی سیئنر گروپ ہیڈ اور برانچ مینجر راشد محمود نے قیصر شہزاد کھوکھر کا والہانہ استقبال کیا پھولوں کے ہار پہنائے اور انہیں ڈائریکٹر اینٹی کرائم بننے پر مبارکباد پیش کی اس موقع پر قیصر شہزاد کھوکھر کا کہنا تھا کہ پاک قطر فیملی تکافل شریحہ بورڈ کے زیر انتظام سود سے پاک بزنس پلان دیتی ہے اور ہر لحاظ سے بااعتماد ادارہ ہے اور خصوصاً اس ادارے کی ٹیم کے بورے والا کے مینجر چوہدری راشد محمود بااعتماد،قابل بھروسہ،ملنسار شخصیت کے مالک انسان ہیں جن کی وجہ سے دوسری بے شمار کمپنیوں کی موجودگی الحمدللہ بہترین کام کر رہے ہیں میری دعا ہے کہ اللہ کریم صدقہ محمد وآل محمد علیہم السلام کے اس ادارے کو لوگوں کی خدمت اور بہتری کے لیے کام کرنے کی توفیق عطا فرمائیں