ملتان :  افواج پاکستان کے شہداء خاص کر افغان بارڈر اور بھارتی بارڈر پر وطن عزیز کے لیے جان قربان کرنے والے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے سرائیکستان نوجوان تحریک نے متی تل روڑ پر ریلی نکالی ۔ریلی کے شرکاء نے بینر اٹھا رکھا تھا جس پر پاک فوج زندہ باد ۔پاک فوج کے شہداء کو سلام اور پاکستان کے دشمن مردہ باد کے نعرے درج تھے۔ریلی کے شرکاء نے پاک فوج زندہ باد ۔پاک فوج کے شہداء کو سلام۔پاک فوج کے دشمن مردہ باد۔انڈیا مردہ باد ۔افغانستان مردہ باد کی فلک شگاف نعرے بازی کی ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئےمقررین نے کہا کہ ھم پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں اور گزشتہ دنوں افغان بارڈر پر شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور پاک فوج اور ان کے ورثاء کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔انہوں نے کہا ھمارا ملک ھماری پاک فوج کی بہادری اور جذبہ قربانی کی وجہ سے عالمی قوتوں کی شدید مخالفت کے باوجود قائم ھے اس پر ھم پاک فوج کو سلام پیش کرتے ہیں ۔مقررین نے حکومت اور پاک فوج سے مطالبہ کیا کہ افغانی احسان فراموش ہیں لہذا ان تمام کے شناختی کارڈ منسوخ کر کے فوری ملک سے نکالا جائے ورنہ یہ ھماری سلامتی کے لیے شدید خطرہ ہیں ۔ریلی میں مہر مظہر کات ، ملک عرفان ،راؤ ساجد ،صابر خان ،آصف لودھرا،اکرم بلوچ،عنصر بھٹی ،مبشر منگانہ ،سیف بھٹی سمیت کثیر تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی ۔