ملتان (صفدربخاری سے) جلال مسجد گلگشت کالونی ملتان کے خطیب قاری محمد شریف کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے چیف کمشز اسلام آباد کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان یونس نے کہا کہ قاری شریف نے ہمیشہ لوگوں کو انسانیت کی خدمت کا درس دیا ان کی مذہبی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرحوم کی گلگشت کالونی کے لئے خدمات کو کبھی بھلایا نہیں جائے گا دریں اثنا ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ڈاکٹر اطہر اسحاق. ایسوسی ایٹ پروفیسر چلڈرن ہسپتال ملتان ڈاکٹر عامر حنیف. تاجر رہنما سید جعفر شاہ اور گلگشت سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بھی اظہار تعزیت کیا.مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قل خوانی کل بروز ہفتہ صبح 8 بجے جلال مسجد گلگشت کالونی میں ادا کی جائے گی