شہباز شریف اتوار کو لندن میں نواز شریف سے ملاقات کریں گے
www.bbcnewshd.com نے Thursday، 15 September 2022 کو شائع کیا.
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف ہفتہ 17 ستمبر کو لندن کے لیے روانہ ہوں گے، جہاں وہ اتوار 18 ستمبر کو ن لیگ کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔ دورہ لندن میں وزیراعظم کے ساتھ کابینہ کے 3 اہم ارکان کی بھی روانگی بھی متوقع ہے۔ شہباز شریف 18 ستمبر کو نواز شریف سے ملاقات میں اُنہیں ملک کی سیاسی و معاشی صورت حال سمیت دیگر معاملات پر تفصیلی بریفنگ دیں گے۔واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات میں بھی شریک ہوں گے۔ بعد ازاں وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے لیے 19 ستمبر کی شام لندن سے نیو یارک کے لیے روانہ ہوں گے۔
ٹیگز:-




































Visit Today : 454
Visit Yesterday : 497
This Month : 1487
This Year : 65206
Total Visit : 170194
Hits Today : 4102
Total Hits : 886178
Who's Online : 4





















