صوبہ جنوبی پنجاب کے قیام کے لیے نہ عمران خان نے کوئی پیش رفت کی اور نہ ہی موجودہ حکومت سے خیر کی توقع ہے: کرامت علی شیخ
ملتان : پاک سرزمین پارٹی کے ممبر نیشنل کونسل وصدر جنوبی پنجاب کرامت علی شیخ نے کہا ہے کہ الگ صوبہ جنوبی پنجاب کے قیام کے لیے نہ عمران خان نے کوئی پیش رفت کی اور نہ ہی موجودہ حکومت سے خیر کی توقع ہے اگر آ ج الگ صوبہ کا قیام عمل میں لایا جاتا تو آج متاثرین سیلاب زدگان جنوبی پنجاب دربدرکی ٹھوکریں کھانے پر مجبور نہ ہوتے جن کی دادرسی کے لیے تخت لاہور کے وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے پاس دو گھنٹوں کے لیے بھی وقت نہیں یہی صورتحال سندھ،کے پی کے اور بلوچستان کے غریب متاثرین سیلاب زدگان کی ہے جو بے یارو مددگار پڑے ہوئے ہیں اور ان کی بحالی کے لیے حقیقی معنوں میں حکومتی سطح پر اقدامات زیرو ہیں لیکن دوسری طرف پی ایس پی کے چیئرمین سید مصطفی کمال، صدر انیس قائم خانی کارکنوں کے ہمراہ سیلاب زدگان کی بحالی کے لیے دن رات کوشاں ہیں اب عوام کے سامنے تمام صورتحال عیاں ہو چکی ہے یہ پی ایس پی کے قائد مصطفی کمال ہی ہیں جنہیں جب موقع ملا تو انہوں نے انقلابی اقدامات کرتے ہوئے کراچی کی رنگینیاں لوٹا دیں ۔







































Visit Today : 194
Visit Yesterday : 497
This Month : 1227
This Year : 64946
Total Visit : 169934
Hits Today : 2217
Total Hits : 884293
Who's Online : 5




















